پنجاب حکومت نے رانا ثنااللہ کو اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی)سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ منشااللہ اور ایوب خان گادھی سمیت دیگر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close