اسلام آباد (پی این آئی) کینیڈا کے ٹورنٹو ائیرپورٹ پر ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی پر حراست میں لی جانے والی پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس حنا ثانی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کردیا گیا۔
ذرائع پی آئی اے کے مطابق خاتون آج شام کی پرواز سے پاکستان واپس پہنچیں گی، فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ تحقیقات بھی شروع کی جائیں گی۔پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پر زیرحراستذرائع کا بتانا ہےکہ پی آئی اے ائیر ہوسٹس کو ممنوعہ اشیاء کی موجودگی پر زیرحراست رکھا گیا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 پر تعینات فضائی میزبان لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی، فضائی میزبان کو کافی دیر تک پوچھ گچھ کے بعد کسٹمز حکام نے ریلیز کیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798 پر بطور میزبان تعینات نہیں کیا گیا، فضائی میزبان کو ڈسپلنری ایکشن کے تحت معطل کر دیا گیا ہے جب کہ حنا ثانی کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں