علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پی این آئی)علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔۔۔ اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آزادی مارچ پر درج مقدمے میں علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے فیصل جاوید اور علی نواز اعوان کو مقدمہ سے بری کر دیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود اورعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت پہلے ہی آزادی مارچ کے اس کیس سے بری کر چکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close