پنجاب کابینہ میں توسیع ، کن کن سینئر سیاست دانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ ؟

لاہور(پی این آئی) پنجاب کابینہ میں توسیع ، کن کن سینئر سیاست دانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ ؟ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت رانا ثناءاللہ کو بطور سینئر مشیر لایا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کابینہ میں سینئر سیاست دانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب کابینہ میں مرحلہ وار توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پارٹی قائد میاں نوازشریف کی جانب سے سامنے آیا۔ پنجاب کابینہ میں 5 سے 8 وزراء اور معاونین شامل کئے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ میں توسیع سینیٹ انتخابات کے فوری بعد کر دی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close