لاہور(پی این آئی) پتنگ بازی پر پابندی، پنجاب پولیس نے احکامات ہوا میں اُڑا دیے۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات پولیس اہلکاروں نے ہوا میں اڑادیے۔شہریوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے بجائے پنجاب پولیس اہلکار خود ہی پتنگ اڑانے لگے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہےکہ پولیس اہلکاروں کی پتنگ اڑانے کی ویڈیوکچھ روز پہلے کی ہے تاہم پتنگ اڑانے والے اہلکارکومعطل کردیا اور دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست پولیس ہیڈکوارٹربھیج دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پتنگ بازی روکنے کیلئے سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ ویڈیو میں موجود اہلکاروں کی شناخت کی کوششیں جاری ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل فیصل آباد کے ڈجکوٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوار آصف گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔فیصل آباد پولیس نے پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے والے محمد آصف اشفاق کی قاتل ڈور کے مالک کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا تھا ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں