اب بس کردیں۔۔۔ لطیف کھوسہ کن 2اہم شخصیات کی ملاقات پر آگ بگولہ ہو گئے؟

اسلام آباد(پی این آئی)اب بس کردیں۔۔۔ لطیف کھوسہ کن 2اہم شخصیات کی ملاقات پر آگ بگولہ ہو گئے؟اب بس کردیں۔۔۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔لطیف کھوسہ کا کہنا ہےکہ چیف جسٹس کو وزیراعظم سے بالکل نہیں ملنا چاہیے تھا، ہائیکورٹ کے ججوں نے اسٹیبلشمنٹ اور ایگزیکٹو کیخلاف شکایت کی تھی، ایگزیکٹو کا ہیڈ وزیراعظم ہوتا ہے اس لیے چیف جسٹس کا وزیراعظم سے ملنا نہیں بنتا تھا، ایجنسیوں نے ریاست کو یرغمال بنالیا ہے اب بس کردیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی شرکت کی ۔ لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ 6ججوں نے جتنی باتیں لکھی ہیں وہ سننے اور پڑھنے کے لائق ہیں، ججوں کی باتیں دیکھیں تو اسٹیبلشمنٹ اور ایگزیکٹو نے انصاف کو زنجیروں میں جکڑ دیا ہے، شیر افضل مروت آئینی و قانونی طور پر صحیح کہہ رہے ہیں کہ ان 6ججوں کو خود ایکشن لینا چاہیے تھا لیکن ماحول مختلف ہے، یہاں جو نام لیتا ہے اسے پکڑ کر جیل میں بند کردیتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close