جعلی اور ممنوعہ ادویات کی بڑی کھیپ پکڑ ی گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صوبہ میں محکمہ صحت پنجاب کا جعلی ادویات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈرگ کنٹرول ٹیم پنجاب نے ایف آئی اے کے ساتھ ملکر لاہور کے تین مختلف مقامات پر چھاپہ مارا اور جعلی ادویات کی فروخت میں تین ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے یہ بات محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جعلی، غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات کا سٹاک قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف تین علیحدہ علحیدہ ایف آئی آرز درج کی گئیں ہیں۔ ملزمان میں شعیب، حارث اور عمران پرویز شامل ہیں۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پکڑی گئیں ادویات کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد ہے۔خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ کریک ڈاؤن لاہور کینٹ، نشتر ٹاؤن اور سمن آباد کے علاقوں میں کیا گیا۔پکڑی گئی ادویات میں شوگر کے جعلی انجیکشنز، بلڈ پریشر، ملٹی وٹامن، اینٹی کنیسر، سٹیرائڈز اور سیکس ڈرگز شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں