اسد قیصرنے وزیراعظم شہباز پر سنگین الزام عائد کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے تحریک بہت جلد شروع کررہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے ججز پر جس طرح دباؤ ڈالا گیا اور ان کو ڈرایا دھمکایا گیا یہ اب سپریم کورٹ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہائیکورٹ کے ججز کو مکمل تحفظ فراہم کریں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہائیکورٹ کے معزز ججز کی توہین میں شہباز شریف کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سال میں تحریک انصاف اور عدلیہ کے ججز کو شہباز شریف کے دور حکومت میں ہراساں کیا گیا، ججز کے ساتھ یہ واقعات پورے پاکستان پیش آئے ہیں لیکن ہائی کورٹ کے ان 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close