پی ٹی آئی ورکرز کا احتجاج کام کر گیا، حلقہ پی پی 93 بھکر کے نامزد اُمیدوار سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نےضمنی الیکشن کیلئےحلقہ پی پی 93 بھکر کے نامزد امیدوار محمد افضل خان سے ٹکٹ واپس لےلیا۔

رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد محمدافضل خان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا، بھکر کے مقامی نمائندوں اور قیادت کے اصرارپر افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے،مجموعی رائے ان کے خلاف ہے تو پارٹی کو اس معاملے پر مکمل اختیار دے دیا ہے۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ سب ورکرز اور سوشل میڈیا صارفین کو مبارک ہو ان کے بھرپور اسرار پر افضل ڈھانڈلہ کی ٹکٹ منسوخ ہو گئی، اور اس معاملے میں پہلے سے ہی خان صاحب کی کوئی ڈائریکشن نہیں تھی کسی اور کا نام دیا گیا تھا، چیئرمین گوہر خان نے ایک پرانی میٹنگ میں بانی چیئرمین عمران خان سے سرسری بات کی تو انہوں نے منظوری دی تھی، اگر اسی دن تمام تر تفصیلات بتائی جاتیں تو ان کو ٹکٹ جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close