آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ ہی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں

لاڑکانہ (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماء آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔

آصفہ بھٹو شہید بے نظیر آباد این اے 207سے بلامقابلہ منتخب ہوئیں ،آصفہ بھٹو کے مدمقابل 3 انتخابی امیدوارکھڑے تھے تینوں امیدوار الیکشن لڑنے سے دست بردار ہوگئے۔ جس کے باعث آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 23 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے حصول کے لئے 2 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیشن نے قومی اسمبلی کے 6 ، پنجاب اسمبلی کے 12، خیبرپختونخوا کے 2 ، بلوچستان اسمبلی کے 2 اور سندھ اسمبلی کے ایک حلقہ کے ایسے ووٹرز جو مسلح افواج پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں یا ایسے سرکاری ملازمین جو ذمہ داریوں کی ادائیگی کی وجہ سے پولنگ سٹیشنوں پر جاکر ووٹ نہیں ڈال سکتے یا جیلوں میں قید ہیں یا الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

ایسے افراد جو جسمانی طور پر معذور ہوں اور ان کے پاس قومی شناختی کارڈ ہو ان سے کہا گیا کہ وہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لئے درخواستیں 2 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 80 دادو سے پیپلز پارٹی کے زبیر جونیجو ضمنی انتخاب میں بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ریٹرننگ افسر نے زبیر جونیجو کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی نشستوں کی تعداد 117 ہوگئی ہے۔ پی ایس 80 دادو کی نشست پیپلز پارٹی کے عزیز جونیجو کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close