تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

پشاور(پیا ین آئی) خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں کوموسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبے کے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے یکم اپریل سے 8اپریل تک موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے بعد 9اپریل سے ممکنہ طور پر عید الفطر کی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں جو ہفتہ بھرجاری رہیں گی۔ اس طرح خیبرپختونخوا کے طالب علموں کو مسلسل 14چھٹیاں ہو رہی ہیں۔ موسم بہار کی چھٹیوں کے لیے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پرنسپلز، ہیڈ ٹیچرز اور کلیریکل سٹاف موسم بہار کی چھٹیوں میں نئے بچوں کے داخلے اور مفت کتابوں کی تقسیم کے لیے اپنے اداروں میں حاضر رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں