پنجاب میں الیکشن کرائیں، مریم نواز کو مشورہ دے دیا گیا

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائیں، مریم نواز کو مشورہ دے دیا گیا ۔۔۔۔جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائیں۔جاری کیے گئے بیان میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بجلی، گیس، پیٹرول مہنگا اور ٹیکسز میں اضافہ معاشی بحران گہرا کرے گا۔رہنما جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں بلدیاتی ادارے با اختیار بنائیں اور خود بلدیاتی سرگرمیوں سے باہر آئیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نئی وفاقی اور صوبائی حکومتیں بے گناہ قیدیوں بالخصوص خواتین کو رہا کریں۔جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر آئیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close