چھ ججز کے خط سے متعلق علیمہ خان کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور (پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا چھ ججز کے خط سے متعلق بیان سامنے آ گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 6 ججز کے خط سے بہت سارے افراد بے نقاب ہو گئے، جج انصاف کیلئے کھڑے نہ ہوں تو انصاف نہیں ملتا۔ پاناما کیس میں غلطی جج نے کی اور جس کیس میں سزا سنائی وہ اقامہ تھا، نوازشریف کو اصلی کیس میں سزا نہیں سنائی گئی، اس میں سزا سنائی جاتی تو وہ آج آزاد نہ پھر رہے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ سائفر کیس ڈونلڈ لو کو بچانے کیلئے چلایا جا رہا ہے، اسد مجید کا کیس سے متعلق بیان سن لیں تو کوئی شک باقی نہیں بچے گا، سائفر کیس میں 10 سال کی سزا اور غداری کیس دفن ہو جائیں گے۔ سائفر کی 9 کاپیاں ہوئیں، کتنی واپس آئی ہیں، پوچھیں باقی کاپیاں کہاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close