کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
جمعرات 4 اپریل کو سندھ میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رییں گے۔ اسکووں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی تعطیل ہوگی ۔بلدیاتی کائونسلز اور سندھ حکومت کی تمام اتھارٹیز میں بھی 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعطیل ہوگی جبکہ پیر کے روز مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو عام تعطیل ہوگی ۔ تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو پیر یکم اپریل کو چھٹی ہوگی۔ ایسٹر اتوار 31 مارچ کو ہے۔ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن وکو آرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ نے دونوں چھٹیوں کے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں