اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے این اے 70میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔الیکشن کمیشن میں این اے 70سیالکوٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ این اے 70میں فارم 45کے مطابق حامد رضا کامیاب ہوئے،پولنگ سٹیشن جانے پر حامد رضا کو پولیس نے آر او آفس سے گرفتار کر لیا،وکیل درخواستگزار نے کہا کہ حامد رضا کی گرفتاری کے دوران ہی فارم 47جاری کیا گیا،حامد رضا کی 13ہزار کی لیڈ کو شکست میں تبدیل کیاگیا،الیکشن کمیشن این اے 70میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات دے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ درخواست میں آپ نے لکھا کہ حامد رضا 8فروری کی پوری رات آر او آفس کے باہر کھڑے رہے،اب آپ کہہ رہے ہیں کہ حامد رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ممبراکرام اللہ نے استفسار کیا کہ حامد رضا گرفتار تھے تو انہوں نے رات 2بجے کیسے آر او کو ذاتی حیثیت میں درخواست جمع کرائی؟الیکشن کمیشن نے این اے 70میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں