راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 رہنماؤں کو جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت،فیصل جاوید، زرتاج گل اور عمیر نیازی بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر2ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی تھی۔پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو ملاقاتوں پر پابندی لگائی تھی۔جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج سے ملاقاتیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں