مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی کم اسٹیبلشمنٹ کی زیادہ نمائندہ ہے، ہمارا کوئی امیدوار ضمنی الیکشن نہیں لڑے گا، مقتدرہ کی اسمبلی نہیں عوامی اسمبلی چلے گی، الیکشن کمیشن کوایک نتیجہ بھی مرتب کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی کم اسٹیبلشمنٹ کی زیادہ نمائندہ ہے، ہمارا کوئی امیدوار ضمنی الیکشن نہیں لڑے گا، 8فروری کے انتخابات کے نتائج کو نہیں مانتے، الیکشن 2018 کے بعد ایک بار پھر 2024 میں عوام کے حق رائے دہی پر شب خون مارا گیا ہے، فیصلے اب ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، مقتدرہ کی اسمبلی نہیں عوامی اسمبلی چلے گی۔

الیکشن کمیشن بے بس رہا ہے، الیکشن کمیشن کوایک نتیجہ بھی مرتب کرنے کی اجازت نہیں ہے، ہماری بیوروکریسی کے معاملات میں بھی خفیہ ادارے مداخلت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے حوالے سے سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ہائیکورٹ ججزکہہ رہے ہیں کہ ہمارے معاملات میں مداخلت ہورہی ہے اور خواجہ آصف نے ماضی کے دریچوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close