ضمنی انتخاب، این اے 119 سے ن لیگ نےکس کو میدان میں اتار دیا؟

لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ نواز نے ضمنی انتخاب کے لئے این اے 119 میں علی پرویز ملک کو ٹکٹ جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے جس کے تحت قومی اسمبلی کی 6 ، پنجاب کی 12 ، خیبر پختونخوا ( کے پی ) اور بلوچستان کی دو، دو نشستوں پر 21 اپریل کو انتخاب ہوگا۔بدھ کو مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کیلئے امیدوار کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی ( ایم این اے ) علی پرویز ملک اس حلقے سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔علی پرویز ملک کو ٹکٹ ن لیگ کے صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری کیا گیا۔یاد رہے کہ عام انتخابات 2024 میں این اے 119 سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں تاہم، انہوں نے نشست چھوڑ دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close