سمندر پار پاکستانی عازمین حج کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی)پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے پالیسی تیارکر لی گئی۔

سمندر پار پاکستانی عازمین حج کے لیے خوشخبری سامنے آگئی، حکام کی جانب سے پرائیویٹ حج اسکیم کےعازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے پالیسی تیار کر لی گئی ہے۔وزارت مذہبی امور کی کوششوں سے سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے عمل میں آسانی ہوگی۔پاسپورٹ کا اجرا جلد شروع ہوگا اور نئی پالیسی کے تحت دوہری شہریت کے عازمین کی کلیئرنس 7 دن میں کرنا ہوگی۔7روز میں کلیئرنس نہ ہونے پر خود بخود کلیئرنس تصور کی جائے گی اور اس کلیئرنس کی بنیاد پرعازمین کو عارضی پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔خیال رہے کہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو پاسپورٹ کیلئے کئی ماہ انتظارکرنا پڑتا تھا۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا، 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو گزشتہ ماہ 3 روز میں پاسپورٹ دیئے گئے۔بروقت پاسپورٹ نہ ملنے سے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل متاثر ہو رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close