رانا ثناء اللہ کے لیے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

لاہور (پی این آئی)بانی پی ٹی آئی کو قتل کی دھمکیاں دینے پرسابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی۔

اے آروائی نیوز کے مطابق پاکستا ن تحریک انصاف نے سابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی، درخواست پی ٹی آئی رہنماء سمابیہ طاہر کی جانب سے تھانہ سول لائنز میں دائر کی گئی، درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثناء اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں، بانی پی ٹی آئی کو قتل کی دھمکیاں دینے پر رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اس سے قبل دی گئی درخواست میں بھی رانا ثناء اللہ پر الزام تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close