راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا کہ انڈیا کو چائنہ کیخلاف کھڑا کرنے کی سازش امریکہ کررہا ہے۔
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے دہشتگردی کی لہر میں تیزی اور ملکی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے سب سے زیادہ خطرہ چین کو قرار دیا ہے۔افغانستان کو بین الاقوامی برادری نے بھی تسلیم نہیں کیا جس سے مسائل بڑھے، فلسطین پر جوظلم ہو رہا ہے اس کو کوئی نہیں سن رہا، حال ہی میں دہشتگردی کی لہر بڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2021ء کی نسبت 2023ء میں ہمارے زیادہ نوجوان شہید ہوئے، پاکستان دنیا کے نقشے میں ایک مضبوط ملک ہے، تمام پاکستانی ہمارے بھائی ہیں، ہمیں اپنا ملک عزیز ہے، داسو ڈیم اب تکمیل کے مراحل میں ہے، 2025ء میں چار ہزار میگاواٹ بجلی ملے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں