الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی)الیکشن کمیشن نے این اے 148میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی برقرار رکھتے ہوئے آزاد امیدوار کی اٹھائیس پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی ۔

تفصیلات کے مطابق ممبر سندھ کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا یا، فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے آر او کی رپورٹ کے مطابق نتائج درست جاری کیے۔فارم پینتالیس کے مطابق فارم سینتالیس جاری ہوا ۔فیصلے میں مزید کہا کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتے ہیں،فارم سینتالیس کے مطابق درخواست گزار نے سڑسٹھ ہزار تینتیس ووٹ حاصل کیے۔ فارم سینتالیس کے تحت کامیاب امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے سڑستھ ہزار تین سو چھبیس ووٹ حاصل کیے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close