پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور۔۔۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔اس سے قبل فروری میں ہونے والی سماعت میں عدالتی حکم پر پراسیکیوشن کے وکیل نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ سابق ایم این اے عالیہ حمزہ تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ملوث پائی گئی ہیں۔

مقدمے کے ریکارڈ میں بتایا گیا تھا کہ ملزمہ بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے میں ملوث ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close