وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت داخلہ، توانائی اور صنعت و پیداوار کے متعلقہ حکام کو وزیراعظم آفس طلب کرلیا جس میں حکام کو ایکشن پلان ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو اہم ٹاسک دیے جانے کا امکان ہے جب کہ ملک بھر میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن بھی دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی۔واضح رہے کہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے وفاقی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے متعلق خط لکھا گیا تھا۔اس کے علاوہ گندم، چینی اور کھاد سمیت مختلف اشیاء کی دوبارہ اسمگلنگ کی شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں