بیرسٹر گوہرنے چیف جسٹس سےبڑی درخواست کردی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست ہے ہمارے بھی کیسز اٹھالیں، ہمارے بہت سارے ایشوز پڑے ہیں،عدلیہ انصاف کرے۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جلسہ ہوگا، قیدی 804 کی رہائی کے عنوان سے جلسہ ہوگا۔پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج ملاقات میں بانی پی ٹی آئی سے سیاسی معاملات پر بحث ہوئی ہے، میاں اسلم پنجاب میں ہمارے پارلیمانی لیڈر ہوں گے اور وہ بہت جلد اپنا کردار ادا کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لئے اعلان کردہ امیدواروں کے ساتھ ہمیں مزید ناموں کا اعلان کرناہے، پنجاب میں زلفی بخاری کے نام کا اعلان کیا ہے، اپیل میں فرق پڑا تو علامہ راجہ ناصر پنجاب سے ہمارے امیدوار ہوں گے، علامہ ناصر کے علاوہ پنجاب کے تمام امیدوار کل دستبردارہوں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close