رواں سال سب سے زیادہ ٹیکس کس نے ادا کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے ٹاپ 66 ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمد کنندگان کی معلومات سامنے آگئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی، پاکستان ٹوبیکو کمپنی، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی شامل ہیں، اسی طرح سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں پاک عرب ریفائنری، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، انڈس موٹر کمپنی، گورنمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ بھی شامل ہیں۔مزید برآں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں میں پیپسی کولا انٹرنیشنل، میزان بینک، نیشنل ریفائنری، ماری پیٹرولیم کمپنی اور کوکا کولا پاکستان شامل ہیں۔انکم ٹیکس میں زیادہ ٹیکس دہندگان میں مسلم کمرشل بینک، یو بی ایل، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، حبیب بینک اور این بی پی شامل جبکہ ایسوسی ایشن آف پرسن میں ایس اعجاز الدین اینڈ کمپنی شامل ہیں۔انفرادی طور پر ٹیکس دہندگان میں امتیاز حسین، مصدق ذوالقرنین، طارق عزیز چنہ، محمد ہارون محمود اور طارق رفیع شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close