ایران گیس منصوبے سے متعلق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایران سے گیس خریداری کیلئے ایسی راہ ڈھونڈیں گے کہ پابندیاں نہ لگ سکیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے براہ راست گیس خریدی تو 5 طرح کی پابندیاں پاکستان پر لگائی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران سے بات کر رہے ہیں کہ ایسا میکنزم تیار کریں کہ گیس بھی لے لیں اور پابندیوں سے بھی بچ جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں