چیئرمین ارسا کی تقرری کا معاملہ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے

اسلام آباد (پی این آئی)پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ہمارا ووٹ مفت میں چاہتی ہے۔

(ن) لیگ اگر یہ سمجھتی ہے کہ ہم غیر قانونی کاموں پر مہر لگادیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔پی پی ترجمان نے کہا کہ قانون میں لکھا ہے کہ ارسا چیئرمین کی تعیناتی صوبوں سے مشاورت ہوگی، قانون نہ بھی ہو تو تب بھی اتحادیوں سے مشاورت کرنی چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لیگی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ پیپلزپارٹی کا رویہ یہی رہے گا، جو ارسا کے چیئرمین پر انہوں نے اپنایا۔پیپلز پارٹی کی طرف سے ہر بات پر تنقید بھی ہوگی اور وہ ہر بات پر اپنا مؤقف بھی منوائے گی۔پی پی کی ہر بات پر اچھا بننے کی کوشش ہوگی اور کوشش یہ ہوگی کہ اچھائی ہمیں ملے اور برائی دوسرے اتحادی کو مل جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close