پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

رالپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے رمضان المبارک کے دوران خیبرپختونخوا سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

 

 

 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران شریف خاندان کے لیے انصاف کی ندیاں بہا دی گئیں، شہباز شریف ، نواز شریف، مریم نواز ، حسن اور حسین نواز کو دھڑا دھڑ انصاف دیا گیا مگر کینسر کی پچھتر سالہ مریضہ یاسمین راشد تاحال انصاف کی منتظر ہے۔انہوں نے کہا کہ نو مئی کے سوچے سمجھے ڈرامے اور ڈھکوسلے کے نام پر ہماری قیادت کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران ہی خیبرپختونخوا میں ’’احتجاج قیدی 804‘‘ شروع کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close