وزیر داخلہ محسن نقوی کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ محسن نقوی نے شانگلہ دہشت گرد حملے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان کردیا۔

 

 

 

محسن نقوی نے چینی سفارت خانے پہنچ کر چینی سفیر سے ملاقات کی، واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور شانگلہ حملے کی تفصیل اور ہلاکتوں سے آگاہ کیا۔ کہا دہشتگردی کے واقعے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔شانگلہ دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔پاکستان اور چین کے عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close