ایچی سن کالج کے پرنسپل نے 2 بار رابطہ کرکے کیا آفر کی؟ وفاقی وزیر احد چیمہ کا حیران کن انکشاف

لاہور(پی این آئی) ایچی سن کا لج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کے استعفے کی وجہ بننے والے بچوں کے والد اور وفاقی وزیر احد چیمہ کا موقف بھی سامنے آگیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل نے ذاتی حیثیت میں دو دفعہ مجھ سے رابطہ کیا۔

 

 

 

پرنسپل نے مجھے کہا اپنے بچوں کی حد تک مسئلہ حل کرا لیں اور پالیسی لیول پر ایجیٹیٹ مت کریں، میں نے دونوں دفعہ انکار کیا اور کہا ہمارا مسئلہ نہیں بورڈ پالیسی لیول پر فیصلہ کرے۔ جن ممبران کے ذریعے پرنسپل نے رابطہ کیا ان ممبران کا نام بھی سامنے لاسکتا ہوں۔احد چیمہ نے کہا کہ پرنسپل نے ایک سے زائد مرتبہ مجھے آفر کی، پرنسپل کو کہا مجھے تنہا نہیں جو فیصلہ کرنا ہے سب کیلئے یکساں فیصلہ کریں۔گورنر اور پرنسپل کے کتنے ایشو چل رہے ہیں اس پر کمنٹ نہیں کروں گا۔ یہ گورنر اور ان کے بورڈ کا معاملہ ہے۔ پرنسپل نے گورنر کے مانگے گئے ریکارڈ کو دینے سے انکار کر دیا، ہمارے بچوں کیلئے سپیشل ایسا کچھ نہیں کیا گیا، پالیسی کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے، بہت سارے اور سکولوں میں یہ پالیسی موجود ہے، کوئی سکول دس اور کوئی سکول پچاس فیصد بھی فیس لیتے ہیں، ہر سکول کی الگ الگ پالیسی ہے۔

 

 

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک درخواست دی اس میں کیا بری بات ہے، یہ کہاں پر لکھا ہے پرنسپل بورڈ کے فیصلے کو کیوں نہیں مانے گا، گورنر پنجاب کے آرڈر میں غلط کیا ہے؟ میری اہلیہ گورنمنٹ ملازم ہیں،انہوں نے 2022 میں پرنسپل کو درخواست دی، جس میں کہا گیاتھا کہ ہماری ٹرانسفر ہو گئی ہے بچے وہاںشفٹ کرنے ہیںجس پرایچی سن کالج کے پرنسپل نے کہاتھا کہ چھٹیاں دیں گے لیکن مکمل فیس دینا ہو گی،میری اہلیہ نے کہا دونوں جگہوں پر مکمل فیس دینا مشکل کام ہو گا۔ میری اہلیہ نے پرنسپل سے کہا اپنی پالیسی ریویو کریں، پرنسپل نے اتفاق نہیں کیا تھا، میری اہلیہ نے گورنر پنجاب کو درخواست دی، گورنر نے معاملہ بورڈ کو ریفر کر دیا تھا، بورڈ 2019ء کا بنا ہوا ہے جس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں، بورڈ نے جنوری 2023ءمیں معاملے کو سپورٹ کیا تھا۔

 

 

بورڈ میں میرا اگر کوئی اثر و رسوخ ہے تو بتایا جائے اور یہ بات ریکارڈپر ہے کہ بورڈ نے اس معاملے کو سپورٹ کیا۔ ہم نے ان سے کہا تھا کہ بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کریں گے لیکن پرنسپل ایچی سن نے بورڈ کے فیصلے کے باوجود ہمارے بچوں کو ٹرمینیٹ کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close