پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)سینیٹر طلحہ محمود جے یو آئی (ف)چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔

 

 

 

اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلحہ محمود نے کہاکہ آج تک جمیعت علما اسلام کے علاوہ کسی پارٹی میں نہیں رہا،پاکستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں،پاکستان کی معاشی بدحالی اور سیاسی حالات سب کے سامنے ہیں،سب کو علم ہے پاکستان کن مسائل سے گزررہا ہے،ہم نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکالنے کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے، مجھے بلاول بھٹو صاحب کی طرف سے دعوت آئی تھی۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ 9 سال وزارت داخلہ کی کابینہ کمیٹی کا رکن رہا،2021میں سینیٹ کی سب سے بڑی کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا، 2022میں فیڈرل منسٹر سٹیٹ اور فرنٹیئرریجن بنایا گیا۔

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب سے ناراضی کا کوئی ذکر نہیں کیا،قومی سطح پر عوام کیلئے نکلنا ہے، اس کیلئے ایک پلیٹ فارم چاہئے،پیپلزپارٹی سے بہتر اس وقت کوئی فلور نہیں،طلحہ محمود کا مزید کہناتھا کہ پی ٹی آئی نے میرا مینڈیٹ چوری کیا،اس وقت پاکستان کو افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں مزید لوگ بھی رابطے میں ہیں،جلد خیبرپختونخوا سے مزید لوگ پیپلزپارٹی جوائن کریں گے،سپیکر کے پی اسمبلی آئین اور قانون کے خلا ف ورزی کررہے ہیں،خیبرپختونخوا میں اپوزیشن سرپرائز دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close