حکومت کا ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کیلئےانوکھا اقدام

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت کا ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کیلئےانوکھا اقدام۔۔۔۔ملک بھر میں ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سب سے زیادہ مجموعی ٹیکس دینے والوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد،کمپنیوں اوربرآمدکندگان کی پذیرائی کی جائےگی، وزیراعظم شہباز شریف تقریباً 59 افراد کو ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈز دیں گے۔اس حوالے سے فہرست بھی جاری کی گئی ہے جس میں انفرادی،اے اوپیز اورکمپنیز میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس دینے والے 11 افراد شامل ہیں جب کہ فہرست میں تمام ٹیکسوں میں سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والے 11 ٹیکس دہندگان بھی شامل ہیں۔

ایوارڈ لینے والوں میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے 2 نئے ٹیکس دہندگان بھی شامل ہیں، چھوٹی اور درمیانی نوعیت کی صنعتوں کے 3 ٹیکس دہندگان بھی ایوارڈ کی فہرست میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ برآمدکنندگان میں 6 آئی ٹی، 3 ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں 14 افراد کو ایوارڈ دیے جائیں گے، ایک کروڑ ڈالر یا زائد برآمد کنندگان میں 3 افراد کو ایوارڈ دیا جائے گا۔غیر روایتی اورجدید مصنوعات کے 3 اور 3 خواتین ایکسپورٹرزبھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close