لاہور(پی این آئی) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا دوٹوک اعلان۔۔۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، خاتمے کا عزم غیرمتزلزل ہے۔تربت میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور سیکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیا۔تربت میں دہشت گردوں کی پاک بحریہ کے ایئر بیس پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اثاثوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور مؤثر جواب نے حملہ ناکام بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری متحرک کیا گیا، مسلح افواج کی جانب سے ہم آہنگ مؤثر جواب دیتے ہوئے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں