محسن نقوی کو وزارت داخلہ کیوں دی گئی؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغان جنگ میں شمولیت نےہمیں تباہ کردیا، ماضی میں میرے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب رہےہیں، میں اسٹیبلشمنٹ کا پسندیدہ ہوں ایسی کوئی بات نہیں، میرے لئے وزارت دفاع بہت اچھی ہے۔

 

 

 

خواجہ آصف کا کہناتھا کہ نوازشریف کوہٹانےکااٹل فیصلہ ہو چکا تھا، جنرل باجوہ پرائیویٹ میٹنگزمیں کہتےنوازشریف اورمریم نواز10 سال کیلئےفارغ ہیں، جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن پرپچھتاواہے،جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن پرلین دین کی آفرتھی لیکن نہیں کیاتھا، پارٹی نےایکسٹینشن دینے کا فیصلہ کیا تھا ذمہ داری قبول کرتا ہوں، جنرل باجوہ میرے خلاف پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں، جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کیلئے جو بیانیہ بنایا گیا وہ غلط تھا، سلطان الانہ اور محمد اورنگزیب کا نام بھی وزیرخزانہ کیلئے تھا، محمد اورنگزیب کا نام ہم  نےخود سلیکٹ کیا ہے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے پنجاب میں زبردست کارکردگی دکھائی، زبردست کارکردگی کی وجہ سےمحسن نقوی اس جگہ پر ہیں، 2018میں مجھےمعلوم ہوگیاتھاکہ ہارنےوالوں میں میرا بھی نام ہے،وزیرخزانہ اوروزیرداخلہ سےمتعلق راناثنااللہ کی بات سے اتفاق نہیں کرتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں