پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میٹنگ میدان جنگ بن گئی،شیر افضل اور نیاز اللہ نیازی آمنے سامنے

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران شیر افضل مروت اور نیاز اللہ نیازی کے درمیان جھڑپ ہوئی ، جس دوران دونوں رہنما وں نے ایک دوسرے کو دھمکیاں دیں اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران شیر افضل مروت سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان پر وضاحت مانگی گئی جس دوران ان کی نیاز اللہ نیازی سے جھڑپ ہو گئی۔ اجلاس کے دوران فردوس شمیم نقوی اور اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب میں فاروڈبلاک کی بات کیوں کی؟بڑانقصان ہوا، شیرافضل مروت اپنےلوگوں پرہی حملہ کردیتےہیں کوئی سمجھائے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میں پارٹی کولیڈ کررہا ہوں،سب چھپےہوئےہیں،کوئی باہرنہیں نکلتا،میرےخلاف مہم چلائی جارہی ہےپارٹی کےاپنےمخالفت کررہےہیں۔کور کمیٹی اراکین نے کہا کہ 2ماہ میں پی ٹی آئی کابیانیہ بنتاہےشیرافضل مروت اسےختم کردیتےہیں،، فردوس شمیم نقوی کی پارٹی کیلئےبہت قربانیاں ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ ان کی کیاقربانیاں ہیں،نقوی صاحب تو9مہینےگھرمیں نظربندرہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close