اسحاق ڈار کے بعد ایک اور وفاقی وزیربھارت سے تجارت کی حمایت میں سامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بعد وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ نے بھی بھارت کے ساتھ تجارت کی حمایت کردی۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی بھارت سے تجارت کے حق میں ہےتاہم پڑوسی ملک سے ٹریڈ کے معاملہ پر ابھی کابینہ میں زیربحث نہیں آیا۔ اس پروگرام میں پی ٹی آئی کے عاطف خان بھی شریک تھے۔رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف عاطف خان نے کہا کہ بھارت سے تجارت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close