ضمنی انتخاب، حمزہ شہباز کی خالی نشست پر کون الیکشن لڑےگا؟

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ( ن ) نے پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی پی 147 سے ضمنی انتخاب کے لئے سابق ممبر قومی اسمبلی ( ایم این اے ) ملک ریاض کو ٹکٹ جاری کردیا۔

عام انتخابات 2024 میں پی پی 147 سے نواز لیگ کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے صوبائی حلقہ کی سیٹ چھوڑ کر قومی اسمبلی کی نشست رکھی تھی۔پیر کے روز ن لیگ کی جانب سے سابق ایم این اے ملک ریاض کو پی پی 147 سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ملک ریاض شاہدرہ سے ن لیگ کے ایم این اے رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے جس کے تحت قومی اسمبلی کی 6 ، پنجاب کی 12 ، خیبر پختونخوا ( کے پی ) اور بلوچستان کی دو، دو نشستوں پر 21 اپریل کو انتخاب ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close