مخصوص نشستوں کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر آئندہ 72 گھنٹے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عمیر نیازی نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر آئندہ 72 گھنٹے میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 17 سیٹیں جیتنے والی اپوزیشن جماعتوں کو 27 مخصوص نشستیں دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس معاملے پر سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے۔یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستیں نہ دینے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تاہم، عدالت عالیہ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی اس حوالے سے دائر کی گئی اپیلوں کو خارج کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں