پاکستان تحریک انصاف نے شاہد آفریدی کی ٹرولنگ سے متعلق وضاحت دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا کے آفیشل لوگوں نے شاہد آفریدی کی ٹرولنگ نہیں کی۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کسی بھی انفرادی شخص کےعمل کی ہماری ذمہ داری نہیں، نومئی کے واقع کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے.خیال رہےکہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ لائک، ری۔ٹوئٹ ،ویوز وغیرہ کے چکر میں سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور ایک صحافی اور ٹرول میں یہی فرق ہوتا ہے کہ صحافی تحقیق کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہتان تراشی تو سب سے آسان کام ہے، میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ عمران بھائی میرے رول ماڈل تھے جنہیں دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی ورنہ میں کرکٹر نہ ہوتا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ جھوٹ اور پراپیگنڈے کی وجہ سے نہ میرا موقف بدلے گا اور نہ ہی اس سے تحریک انصاف یا عمران خان کی کوئی خدمت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close