الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی ایک اور نشست خالی قرار دیدی

اسلام آباد (پی این آئی ) الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے این اے 148 ملتان کی نشست خالی قرار دے دی۔

 

 

 

 

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی این اے 148 ملتان کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔ یوسف رضاگیلانی اسلام آباد سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ این اے 148 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول اسی ہفتے جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں