شیر افضل مروت نے عمران خان سے متعلق اچھی خبر ملنے کی پیشنگوئی کر دی

ایبٹ آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملنے کی پیش گوئی کر دی۔

 

 

 

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف سیاسی کیسز محض انتقامی کاروائیاں تھی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں وکلا کو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی۔ ان کا کہناتھاکہ مینڈیٹ چوری ریکوری کیلئے پلان مرتب کرلیا ہے اور 30 مارچ سے آغاز کریں گے جبکہ مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود کی سائفر کیس سزا کے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close