پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بننے کی خبروں پر سینئر رہنما شوکت بسرا کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک ک بن چکا ہے یا نہیں، معاملہ واضح نہیں ہو سکا۔

 

 

 

شیرافضل مروت نے کل فارورڈ بلاک بننے کی خبر دی لیکن آج شیر افضل کے بیان کی شوکت بسرا نے تردید کر دی۔ پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما شوکت محمود بسرا نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، بانی چیئرمین کو چھوڑنے والوں کا حال پرویز خٹک اور محمود خان جیسا ہوگا۔ شیرافضل مروت نے کل ایک نیوز چینل کو بتایا تھا کہ ہمارے ایم پی ایز کو پنجاب میں توڑا جا رہا ہے۔ شیر افضل نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک موجود ہے جس کا پندرہ دن پہلے پتہ چلا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close