ضمنی الیکشن:مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی)ضمنی الیکشن 2024ء کے لیے ریٹرننگ افسر (آر او) نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے پی پی 158 سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

آر او کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017ء کی دفعہ 62 (9) کے تحت مسترد کیے ہیں، ان کے کاغذاتِ نامزدگی میں اعتراض تھا کہ وہ اشتہاری ہیں۔تحریری فیصلے میں آر او نے کہا ہے کہ مونس الہٰی نے کاغذات میں 180 کنال سے زائد زمین کا انکم ٹیکس اور زرعی آمدن کا ذکر نہیں کیا، ان کے وکیل 180 کنال اراضی سے متعلق کوئی دستاویزات فراہم نہ کر سکے۔ریٹرننگ افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مونس الہٰی کے اشتہاری ہونے سے متعلق اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close