لاہور(پی این آئی) پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے صوبے میں فارورڈ بلاک کے حوالے سے شیرافضل مروت کا دعویٰ مسترد کردیا،کہتے ہیں پارٹی کے اراکین متحد ہیں اور منحرف اراکین کے خلاف جلد کارروائی ہوگی۔
جو اراکین منتخب ہوئے ہیں وہ صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے جیت کر آئے ہیں۔شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ سب نے ووٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دیا اور ان کو چھوڑنے والوں کا حال پرویز خٹک اور محمود خان جیسا ہوگا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور ایم این اے شیر افضل خان مروت نے کل ایک ٹی وی پروگرام میں فارورڈ بلاک کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ پنجاب میں ہمارے اراکین صوبائی اسمبلی کو توڑا جاریا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں