پی ٹی آئی کابڑا اعلان

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور قائم مقام پنجاب صدر حماد اظہر نے صوبے بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کے فیصلے کا اعلان کیا۔
انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں مستقل عہدیداران کی موجودگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی بننے کے بعد متعدد عہدیداران کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے حماد اظہر نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور قائم مقام سینٹرل پنجاب کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور قانونی چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ انہیں فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کو تحریر کیےگئے مراسلے میں حماد اظہر نے ان دباؤ کا تذکرہ بھی کیا تھا جنہیں ان کو سامنا تھا، جس میں متعدد قانونی مقدمات میں ملوث ہونا شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close