وزیراعظم نےوزیر خزانہ کو اہم ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپ دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ہفتے کو جاری کیا گیا قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سات کمیٹیاں تشکیل دی تھیں اور سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وہ خود اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کے سربراہ تھے.

تاہم گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے ای سی سی کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپنے کا فیصلہ کیا، تاہم وزیراعظم کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے سربراہ رہیں گے نئے نوٹیفکیشن کے بعد وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی محمد احسن اقبال شامل ہیں.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close