وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شاندار اعلان

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہندو برادری کے لیے ہولی پیکج کا اعلان کر دیا۔

 

 

 

وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہندو برادری کے 700 خاندانوں کو ہولی پیکج کے تحت فی کس 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے، اس حوالے سے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے اور فنڈزتقسیم کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو پہنچا دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد پیش کی ہے، بلاول ہائوس سے جاری بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ ہولی برائی کی شکست اور نیکی کی فتح پر خوشی کا تہوار ہے، ہندو برادری کی پاکستان کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں،پاکستان تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کا خوبصورت گلدستہ ہے۔

 

 

 

پاکستان کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، آئیں سب مل کر اپنے ملک کی ترقی، خوشحالی باہمی اتحاد سے پاکستان کا نام روشن کریں۔ اسی طرح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی بہار کی آمد پر رنگوں کا تہوار ہے جس میں خوشی اور امن کا پیغام ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے اور سندھ سمیت ملک بھر میں اقلیتوں کو اپنی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے، ملکی ترقی میں ہندو برادری کا ایک بڑا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اقلیتی برادری کو زندگی کے ہر شعبہ میں تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہیاور اقلیتوں کا دن منانا اس بات کا اعتراف ہے کہ ہندو برادری اس سرزمین پرامن وخوشحالی سے رہ رہی ہے اور ان کا ملکی ترقی میں اس کا ایک کردار ہے، سندھ حکومت نے ہولی سے قبل تمام ہندو ملازمین کو تنحواہیں، پینشن سمیت تمام الاؤنس بھی جاری کردیئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close