پنجاب سے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے والے رکن اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

نارروال (پی این آئی) ظفروال کے حلقہ پی پی 54 سے دانیال عزیز گروپ کے کامیاب امیدوار چوہدری اویس قاسم کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 

 

چوہدری اویس قاسم نے 8 فروری 2024 کےانتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے 31500 ووٹ حاصل کئے تھے ، اویس قاسم خاں نے 8 فروری 2024 کا الیکشن دانیال عزیز گروپ کے ساتھ تھے۔اویس قاسم کا کہنا تھا کہ ظفروال 2018 میں بھی تحریک انصاف کیساتھ تھا اور آج بھی تحریک انصاف کیساتھ ہوں۔ خیال رہے کہ ظفروال پی ٹی آئی کی جانب سے احمد اقبال کی دوہری شہریت کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close