حکومت کا اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پراووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ کرلیا گیاہے۔

 

 

 

سرکاری کنکشنز پرہونیوالی اووربلنگ کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔لیسکو کے مینجر ایس اینڈ آئی انور وٹو کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔سرکاری کنکشنز کے بعد پرائیویٹ صارفین کے کنکشنز میں بھی اووربلنگ کی چیکنگ ہو گی،ایف آئی اے کی ٹیمیں صارفین کے کنکشن کی چیکنگ کر کے ریڈنگ رپورٹ بنائیں گی۔رپورٹ کی روشنی میں چارج ہونیوالے زائد یونٹس کا تخمینہ لگایا جائےگا۔اووربلنگ کرنیوالے افسران و ملازمین کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close